وزیراعظم نوازشریف نے این اے 5نوشہرہ کیلئے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے ، نوشہر،جلوزئی میں220-KVAگرڈسٹیشن کے قیام کیلئے بھی وفاقی حکومت نے منظوری دی ہے جسکی تکمیل پر2ارب روپ کی لاگت آئے گی

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کیسابق ضلعی ناظم دائود خٹک سے گفتگو

جمعرات 9 فروری 2017 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے حلقہNA-5نوشہرہ کیلئے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے ، نوشہر،جلوزئی میں220-KVAگرڈسٹیشن کے قیام کیلئے بھی وفاقی حکومت نے منظوری دی ہے جسکی تکمیل پر2ارب روپ کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سابق ضلعی ناظم دائود خٹک سے اپنے دفترواقع اسلام آبادمیںبات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انجینئرامیرمقام نے سابق ضلع ناظم نوشہرہ کویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت اہلیان نوشہرہ کے الجھنوںسے ترجیحی بنیادوںپرسلجھانے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوامی فلاح وبہوداور ملکی تعمیروترقی کے منصوبوںپرعمل پیراہے اورحلقہ این ای5کے عوام کوان منصوبوںسے مستفیدکیاجائیگا۔