اٹلی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں بیس برسوں کی بلند ترین سطح پر

جمعرات 9 فروری 2017 12:55

اٹلی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں بیس برسوں کی بلند ترین سطح پر
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) گزشتہ برس اٹلی میں سیاسی پناہ کی ریکارڈ تعداد میں درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ میلان میں قائم مہاجرت سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے بتایا ہے کہ سن 2016ئ میں سیاسی پناہ کی ایک لاکھ تیس ہزار درخواتیں دائر کی گئیں، جو سن 2015ئ کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ تھیں۔

(جاری ہے)

انیشی ایٹیو اینڈ اسٹیڈیز آن ملٹی ایتھنیسٹی ISMU نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں میں گیارہ ہزار چار سو نابالغ بھی شامل تھے۔ اس تنظیم کے مطابق درخواست گزاروں میں سب سے بڑی تعداد نائجیریا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی رہی، جو 27 ہزار تھی۔ یہ تعداد سن 2015 کے مقابلے میں 48 فیصد زائد تھی۔

متعلقہ عنوان :