خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹورڈی گلیات سائیکلنگ ریس کل سے پشاور میں شروع ہوگی

جمعرات 9 فروری 2017 12:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹورڈی گلیات سائیکلنگ ریس کل جمعہ سے پشاور سے شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کریں گے۔ ریس تین مرحلوں میں ہوگی، پہلا مرحلہ (آج) جمعہ کو پشاور سے اسلام آباد تک ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسرا مرحلہ 11 فروری کو اسلام آباد سے ایبٹ آباد تک ،ْ تیسرا مرحلہ 12 فروری کو ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک ہوگا وہاں پر اختتامی تقریب ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس، پاکستان واپڈا، ہایئر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کے سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔