بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 فروری 2017 13:04

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نے اداکاری کی دنیا میں قدم ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2017ء) : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سہانا خان نے اپنے اسکول کی ایک تقریب میں پیش کیے گئے پلے میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد میڈیا میں ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

سہانا خان سے متعلق یہ خبریں بھی سننے میں آرہی ہیں کہ انہوں نے آئندہ مستقبل میں بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سہانا خان کی اسکول پلے میں اداکاری کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئی ہے جس کے بعد شاہ رخ خان کے مداح اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے سہانا خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا۔ سہانا خان کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :