غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید، 5 زخمی

شہید ہونے والے افراد کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور مصر کی سرحد کے قریب نشانہ بنایا، فلسطینی وزارت صحت

جمعرات 9 فروری 2017 13:25

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید، 5 زخمی
غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے 2 فلسطینی شہری شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں مصر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے افراد کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور مصر کی سرحد کے قریب نشانہ بنایا تاہم حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب اسرائیلی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی سرحد کے قریب کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :