اوگرانے16سال بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے من مانے ریٹ لگانے کا اختیار واپس لے لیا

جمعرات 9 فروری 2017 13:54

اوگرانے16سال بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے من مانے ریٹ لگانے کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) اوگرانے16سال بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے من مانے ریٹ لگانے کا اختیار واپس لے لیاہے جبکہ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کی ایڈوائس پرملک بھر میں سلنڈر کی ایک قیمت بھی مقرر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے 16 سال بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے پر کاٹ دیئے ہیں ۔ اب وہ اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر نہیں کرسکیں گی کیونکہ اوگرا نے ان سے یہ اختیار واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم کی ایڈوائس پر ملک بھرمیں ایل پی جی سلنڈر کی ایک قیمت مقرر کردی ہے۔ دستاویزات کے مطابق گھریلو سلنڈرکی قیمت300روپے کمی کے ساتھ900 روپے ہوگئی ۔ قیمتوں میں کمی سے ایل پی جی صارفین کو 30 روپے فی کلو تک کاریلیف ملے گا۔ دستاویزات یہ بھی بتایاگیاہے کہ ایل پی جی کمپنیاں قیمتیں خود مقرر کرکے سالانہ اربوں روپے غیر منصفانہ طریقے سے کماری رہی تھیں۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں تمام کمپنیوں کو خودساختہ اضافہ نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :