غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران دو فلسطینی جاں بحق اور 5 زخمی

جمعرات 9 فروری 2017 14:11

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران دو فلسطینی جاں بحق اور 5 زخمی
غزہ سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران دو فلسطینی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی کارروائی سینائی میں فلسطین مصر کی سرحد کے قریب کی گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں غزہ کے علاقے سے اسرائیلی ساحلی تفریحی مقام ایلات کی طرف کئی راکٹ فائرکئے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ راکٹ حملے میں کئوی اسرائیلی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ فوج نے مذکورہ راکٹ حملے کے جوابم یں کئی گئی کارروائی کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :