اٹلی میں غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ متعارف کروا دیا گیا

جمعرات 9 فروری 2017 14:18

اٹلی میں غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ متعارف کروا ..
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) اٹلی میں غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ متعارف کروا دیا گیا جس کا مقصد تارکین وطن کی بڑھتی ہو ئی تعداد پر قابو پانا اور مقامی نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرناہے نئے منصوبہ میں ملک بھر میں غیر ملکی تارکین وطن کی آمد روکنے اور ایسے تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے جن کی سیاسی پناہ بارے درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس نئے منصوبہ کے تحت سیاسی پنالینے کے متلاشی غیر ملکیوں سے کہا جائے گا کہ وہ شہری منصوبوں جیسے پاکوں کا انتظام ، زبان دانی کی کلاسوں اور ریڈ کرس کی مدد جیسے کام کریں جن کا انہیں کچھ نہ کچھ معاوضہ بھی دیاجائے گا۔ اطالوی حکام کہ کہناہے کہ ملک میں بیروزگار نوجوانوں کی تعداد 40 فی صد ہو گئی ہے اور نئے اقدامات کا مقصد نوجونوں کو روزگار اور ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :