وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی سینیٹر مشاہد حسین کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 9 فروری 2017 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینیٹر مشاہد حسین سید کی خوش دامن اور ڈاکٹر دشکا ایچ سید کی والدہ بیگم حمیرا سید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔