کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسافر کوچ الٹنے سے 4افراد جاں بحق ، 9زخمی

جمعرات 9 فروری 2017 18:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسافر کوچ کے الٹنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ۔ حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی شکار بس کا ڈرائیور اور کنٹریکٹر فرار ہو گئے ۔ (م ن)