چین، ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریض کی کامیابی سے ہارٹ سرجری مکمل

جمعرات 9 فروری 2017 23:01

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) چین میں پہلی مرتبہ ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریض کی کامیابی سے ہارٹ سرجری مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

شنگھائی سینٹر برائے ایڈز ڈائیگناسز کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریض کی پہلی مرتبہ چین میں کامیابی سے ہارٹ سرجری مکمل کی گئی ہے ،58سالہ مریض کو دل کا عارضہ لاحق تھا جو کہ صرف سرجری سے ہی بہتر ہو سکتا تھا۔ایچ آئی وی ایڈز کے عارضہ میں لاحق مریض کی ہارٹ سرجری کا عمل یقیناً پیچیدہ عمل تھا تاہم ہم خوفزدہ نہیں تھے یہ ہماری ذمہ داری تھی۔ مریض کو ہارٹ سرجری کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :