فرانس کے جوہری پلانٹ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

دھماکے کے نتیجے میں تابکاری کے اخراج کے امکانات نہیں ہیں،حکام

جمعرات 9 فروری 2017 23:19

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) فرانس کے جوہری پاور پلانٹ میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تابکاری کے اخراج کے امکانات نہیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے جوہری پاور پلانٹ کے انجن روم میں اس وقت دھماکا ہوا جب متعدد کارکن کام میں مصروف تھے ۔دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا انجن روم میں ہوا تاہم تابکاری کا خدشہ نہیں ہے اور واقعے کے بعد ایمرجنسی ٹیموں کو پاور پلانٹ کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔ دھماکا فرانس کے شمال مغرب میں واقع فلیمن وِل پلانٹ کے نیوکلیئر زون کے باہر ہوا اور تابکاری کے اخراج کے امکانات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سینئر مقامی افسر اولیور مارمیون نے بتایا کہ 'یہ ایک اہم تکنیکی معاملہ ہے، لیکن اسے کوئی جوہری حادثہ نہیں کہا جاسکتا۔ترجمان کے مطابق فلیمن وِل 1 اور 2 کے نام سے 1300 میگاواٹ کے یہ پاور پلانٹس 1980 کی دہائی میں تعمیر کیے گئے تھے، وہاں ایک نیا ری ایکٹر بھی تعمیر کیا جارہا ہے، تاہم دھماکا اس جگہ نہیں ہوا۔پلانٹ حکام کے مطابق فلیمن وِلی کے دو نیوکلیئر ری ایکٹرز میں سے ایک کے مشین روم میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا، جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔واقعے کے بعد جوہری پلانٹ کے پیرس میں واقع ہیڈکوارٹرز کے حکام نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :