خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل سائیکل ریس کا انعقاد

جمعرات 9 فروری 2017 23:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل سائیکل ریس گزشتہ روز پشاور میں منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں حصہ لیا ‘مقابلوں کا افتتاح ڈی جی پی ڈی اے سلیم حسن وٹو نے کیا ‘ریس میں پاکستان آرمی ‘واپڈا ‘سوئی سدرن گیس کمپنی‘ایچ ای سی اور پاکستان آرڈیننس کی ٹیمیں شریک تھیں ‘نتائج کے مطابق 42 کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں آرمی کے ارسلان نے 58 منٹ اور 55 سیکنڈز کے ساتھ پہلی ‘ایس ایس جی سی کے محسن خان نے 1 گھنٹہ 42 سیکنڈز کے ساتھ دوسری اور آرمی کے عبداللہ نے ایک گھنٹہ 2 منٹ اور 7 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘70 کلو میٹر ٹیم ٹائم ٹرائل میں واپڈا نے ایک گھنٹہ ‘33 منٹ اور 38 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی واپڈا کی ٹیم میں نثار احمد ‘صابر ‘نجیب اللہ ‘عزت اللہ ‘حافظ طاہر محمود اور اویس خان شامل تھے ‘آرمی نے ان مقابلوں میں 1گھنٹہ 33 منٹ اور 44 سیکنڈز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی آرمی کی ٹیم محمد ارسلان انجم ‘برہان اشرف ‘غلام عباس ‘محمد ساجد‘ذوالفقار اور عابد صدیق پر مشتمل تھی ‘ایس ایس جی سی نے 1گھنٹہ اور 34 منٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ایس ایس جی سی کی ٹیم میں حبیب اللہ ‘نعمت علی ‘محسن خان‘ ذیشان عیل ‘وحید احمد اور رضوان شامل تھے ‘84 کلو میٹر پیریٹریم ریس میں واپڈا نے نثار احمد نے پہلی ‘ایس ایس جی سی کے ذیشان نے دوسری جبکہ واپڈا کے صابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘مجموعی طور پر واپڈا نے 81 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ‘آرمی نے 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ایس ایس جی سی نے 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘انفرادی چیمپئن واپڈا کے نثار احمد اور آرمی کے ارسلان انجم قرار پائے ‘مقابلوں میں نصر خان نے چیف جج کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں جاوید خان ‘شہزادہ بٹ ‘سردار نزاکت علی اور عبدالرزاق شامل تھیاختتامی تقریب کے موقع پرجے یو آئی یوتھ کے صدر صدیق الرحمان پراچہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ‘صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ‘سیکرٹری جنرل طیفورزرین‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ طارق محمود ‘ڈائریکٹر این ایس ٹی سی ممتاز خان ‘پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مسعود احمد‘خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :