پاک فضائیہ مزید 50 جے ایف17طیارے خرید ے گی

جمعہ 10 فروری 2017 14:35

پاک فضائیہ مزید 50 جے ایف17طیارے خرید ے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) پاک فضائیہ 2017ء میں مزید 50جے ایف 17بلاک تھری طیارے خریدیگی۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان ائیرفورس آئندہ چند برسوںمیں 150 جے ایف 17 لڑاکا طیارے اپنی فضائی قوت میں شامل کریگی۔

(جاری ہے)

یہ طیارے تین مختلف معیارات میںموجود ہیں جن میں بلاک ون ،ْ بلاک ٹو اور بلاک تھری شامل ہیں ، پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس 50 بلاک ون طیارے بنا چکا ہے ،ْ بلاک ٹو کے 50 طیاروںمیں سے 20تیار کئے جاچکے ہیں ، پاکستان 2017 میں مزید بلاک ٹو ائیرکرافٹ تیار کرے گا۔

متعلقہ عنوان :