ْٹرمپ کینیڈا ،امریکہ اور میکسیکو کے درمیان شمالی امریکہ کے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیلئے پر عزم

امریکی صدر پیر کوکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کاوائٹ ہاس آمد پر استقبال کریں گے،وائٹ ہاوس

جمعہ 10 فروری 2017 16:08

وائٹ ہاوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کوکینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کاوائٹ ہاس آمد پر استقبال کریں گے، ٹرمپ کینیڈا ،امریکہ اور میکسیکو کے درمیان شمالی امریکہ کے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لئے پر عزم ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کوکینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کاوائٹ ہاس آمد پر ان کا استقبال کریں گے . ملاقات کے دوران شمالی امریکی پڑوسی ممالک کے صدور باہمی تجارت اورامیگریشن پر سنگین اختلافات پرتبادلہ خیال کریں گے ۔

وائٹ ہاس کے پریس سیکرٹری سیان سپائسر نے کہا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیودوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے فروغ پر گفتگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کینیڈا ،امریکہ اور میکسیکو کے درمیان شمالی امریکہ کے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لئے پر عزم ہیں ۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈیو نے ٹوئیٹر پر فری ٹریڈ کی حمایت کرتے ہوئے سہہ فریقی معاہدے کو ملکی معیشت کے لئے اہمیت کا حامل قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :