پیپلزپارٹی کاملک کے بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری پر تشویش کا اظہار

جب سول ایوی ایشن نے رواں سال 22ارب روپے کمائے ہیں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ ایئرپورٹس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے واپس لے کر ان کی نجکاری کی جائے، سینیٹر سعید غنی کا ردعمل

جمعہ 10 فروری 2017 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سول ایوی ایشن نے رواں سال 22ارب روپے کمائے ہیں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ ایئرپورٹس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے واپس لے کر ان کی نجکاری کی جائے۔ ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نجکاری کا اشتہار محض اشک شوئی ہے کیونکہ نواز حکومت نے یہ فیصلہ پہلے ہی کر رکھا ہے کہ کونسے ایئرپورٹ کا ٹھیکہ کس کو دیا جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس عالمی معیار پر پورے اترتے ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی بہتر طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی تھی کہ ملک کے چھوٹے ایئرپورٹس کی حالت بہتر بنائی جاتی مگر نواز حکومت کی یہ عادت رہی ہے کہ جب بھی اقتدار میں آئی ہے ملک کے اثاثوں کو بے دردی نیلام کیا ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف کا یہ ایجنڈا رہا ہے کہ قومی اداروں کو کمزور کرکے ان کی نجکاری کرکے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ ان اثاثوں کو نیلام کرنا کہاں کی عقلمندی ہی

متعلقہ عنوان :