بلدیہ شرقی میں سو روزہ مہم کے دوران گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

جمعہ 10 فروری 2017 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی بلدیہ شرقی گلشن اقبال کے مختلف علاقوں بالخصوص13-D-2 و دیگر علاقوں میںتجاوزات کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔آپریشن ہیوی مشینری اورکرین کی مدد سے سرانجام دیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران لوہے کے کاؤنٹر،چبوترے، کیبن ،سن شیٹ، پتھارے اور دیگر اشیاء کو ضبط کیا گیا جبکہ دکانوں کے باہر کی اٖضافی جگہ جوکہ غیر قانونی بڑھائی ہوئی تھی اسے توڑ دیا گیا، واضح رہے کہ بلدیہ شرقی کی اہم شاہراہوں و دیگر تجارتی مراکز سے منسلک شاہراہوں کو ماڈل روڈ میں تبدیل کیا جارہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں تجاوزات کا خاتمہ جبکہ دوسرے مرحلے میں بیوٹیفکیشن کے کاموں کے ساتھ LED اسٹریٹ لائیٹس بھی نصب کرنے کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار ازخود اپنا سامان دکان کے اندر رکھیں اور فٹ پاتھ اور سڑک کو خالی چھوڑدیں بصورت دیگر انتظامیہ کو کاروائی کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار اس سلسلے میں تعاون کریں اور تجاوزات قائم نہ کریں اس سلسلے میں اپیل ہے کہ عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ بھر پورتعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :