Live Updates

گلشن اقبال بس سانحہ افسوسناک ہے ! سندھ حکومت شہر کی ترقی کی بجاء اپنی جیبوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہے ‘جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ان کا ملبہ سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی اعلٰی مثال ہے ‘گرین لائین منصوبہ اور دیگر جگہ سڑکوں کی تعمیر میں سست روی سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ‘میئر کراچی اتنے بھی بے اختیار نہیں جتنا رونا رویا جارہا ہے حکومت کو معصوم زندگیوں کا جواب دینا ہوگا

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کی یونیورسٹی روڈ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 10 فروری 2017 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت نے ٹھان لی ہے کہ کراچی والوں کو اب چین سے جینے نہیں دینا ہے ٹارگٹ کلنگ کے بعد حکومتی نااہلی سے حادثات روزکا معمول بن چکے ہیں اور معصوم جانیں ضایع ہورہی ہیں گذشتہ روز گلشن اقبال میں پیش آنے والا حادثہ افسوسناک ہے حادثے میں ہلاک ہونے والے طلباء کے ورثاء کا دکھ ہمارا دکھ ہے حکومت کسی بھی صورت میں شہر کراچی کو چین سے بیٹھنے نہیں دے گی میئر کراچی جہاں بھی جاتے ہیں صرف اختیارات کا رونہ روتے رہتے ہیں مگر وہ اتنے بھی بے اختیار نہیں ہیں سندھ حکومت بھی ن لیگ کے راہ پر عمل پیرا ہے صرف تختیاں لگانے اور افتتاح کرنے کے حد تک ترقیاتی کام ہورہے ہیں کام کا جائزہ لینے اور ہدایات دینے کے لیے کوئی نظر نہیں آتا ، ان خیالات کا اظہار حلیم عادل شیخ نے یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ترقی سب کے سامنے ہے جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ان کا ملبہ سندھ حکومت کی ترقیاتی کاموں کا اعلٰی مثال ہیں سندھ حکومت ہر پروجیکٹ میں اپنا حصہ مقرر کرنے میں مصروف ہے جاری ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے باعث ابھی تک منصوبے مکمل نہیں ہوسکے ہیں جن کی وجہ سے عوام پریشان ہے سندھ حکومت صرف جیبوں کی ترقی پر زیادہ زور دے رہی ہے جس سے ان کے لیے تو ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گی مگر عوام وہی اسی حال میں ہی رہے گی گرین لائین منصوبے اور دیگر سڑکوں کی تعمیر میں سست رفتاری کراچی کی عوام سے مذاق کے مترادف ہے سندھ حکومت اور ایم کیو ایم مل کر انسانی جانوں سے کھیل رہی جس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے اور ایک ایک انسانی جان کا ان سے جواب لیں گے حکومت کے پاس عوام کو سفر کے لینے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کچھ نہیں اگر کوئی سروس شروع ہوتی ہے تو حکومت اس پر پابندی لگا دیتی ہے کراچی میں طلباء کو ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے حکومت سواء بیان بازی کے کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات