ناموس رسالتؐ قانون کے تحفظ کے معاملے پر فضل الرحمن نے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کردیا

بھارت نے خفیہ نیو کلیئر سٹی قائم کر کے خطے میں خطرے کاالارم بجادیا ہے، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے خفیہ ہاتھ سرگرم عمل ہے، مولانا محمد امجد

جمعہ 10 فروری 2017 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) ناموس رسالتؐ کے قانون کے تحفظ کے معاملے پر جلدکل جماعتی رابطہ کمیٹی کے سربراہ وجے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ، آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا حکومتی اتحادی جماعت نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارت نے خفیہ نیو کلیئر سٹی قائم کر کے خطے میں خطرے کاالارم بجادیا ہے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے خفیہ ہاتھ سرگرم عمل ہے ۔

جمعہ کو جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے اقدام کو واپس لے اس اقدام سے بھارت خوش ہو اہے ،سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کے لیئے تمام جماعتوں کو مل کر کردار ادا کر نا ہو گا پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اس میں اسلام کے احکامات کے خلاف کسی بھی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا مغرب کو اسلامی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا ہے بھارت نے خفیہ نیو کلیئر سٹی قائم کر کے خطے میں خطرے کاالارم بجادیا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے بھارت کے جنونی اقدامات کا نوٹس لیں ایک طرف بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوا ہے اور دوسری طرف نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے ۔بیان کے مطابق جے یو آئی کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں دنیا بھر سے اسلامی ممالک کے وفود شریک ہوں گے اس اجتماع کے ملکی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے یہ اجتماع عالم اسلام کے اتحاد اور وطن کے دفاع کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا کار کنوں نے قافلوں کی تریب قائم کر نا شروع کر دی ہے مرکز نے اضلاع کو ھدایت کی ہے کی عالمی اجتماع کے لیئے ٹرانسپورٹ کے انتظام پر ابھی سے ورک کریں ملک میں اجتماع کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اضلاع اور ڈویژن سطح پر اجتماعات ہورہے ہیں ۔

ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا ۔ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے ۔ اس منصوبے کے خلاف سازشیں عالمی سطح پر کی جارہی ہیں لیکن جے یو آئی اور عوا م ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں وطن کے خلاف سازشوں کا جے یو آئی ہر سطح پر مقابلہ کر رہی ہے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے خفیہ ہاتھ سرگرم عمل ہے جس کامقابلہ کر نے کے لیئے پوری قوم کو اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا عوام میں وحدت اور وطن عزیز کے دفاع کے لیئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ …(ا ع )