چین کو شراب برآمد کرنے میں اٹلی پہلے نمبر پر رہا

فرانس،آسٹریلیا،چلی اور سپین بالترتیب پہلے،دوسرے،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں

جمعہ 10 فروری 2017 22:47

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) چین نے 2016کے دوران اٹلی سے شراب کی ریکارڈ خریداری کی،اٹلی شراب کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے،اس نے گذشتہ سال سب سے زیادہ شراب چین کو برآمد کی۔

(جاری ہے)

شراب کی برآمد کا جائزہ لینے والی ایک کمپنی نومیسماء نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اٹلی سے برازیل،روس،بھارت،چین اور جنوبی افریقہ کو شراب برآمد کی گئی،ان ممالک کو برآمد کی جانے والی شراب کا 39فیصد صرف چین کو برآمد کیا گیا،اٹلی چین کو فراہم کرنے والے ملکوں میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ فرانس،آسٹریلیا،چلی اور سپین بالترتیب پہلے،دوسرے،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں تاہم چاروں ملکوں کے جائزے کے بعد بھی پتہ چلا ہے کہ اٹلی سب سے زیادہ چین کو شراب برآمد کرنے والا ملک ہے۔

…(خ م)

متعلقہ عنوان :