پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے میگزین نکالنے کا فیصلہ

میگزین میں بچوں کی تحریر کردہ کہانیاں، نظمیں، شعر اور داستانیں شائع کی جائیں گی‘ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کی گفتگو

جمعہ 10 فروری 2017 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے میگزین نکالنے کا فیصلہ، میگزین میں بچوں کی تحریر کردہ کہانیاں، نظمیں، شعر اور داستانیں شائع کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے میگزین نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میگزین میں بچوں کی تحریر کردہ کہانیاں، نظمیں، شعر اور داستانیں شائع کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اساتذہ بھی اپنی اہم تحریریں اور رائے میگزین کو دے سکیں گے۔ ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے بچے اپنی تحریریں بذریعہ ای میل میگزین کو بھجوا سکیں گے۔ پنجاب کے گیارہ ہزار سکولوں میں میگزین بھجوایا جائے گا، میگزین نکالنے پر حکومت کا سالانہ 9 کروڑ روپے خرچ ہوگاجبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 11 ہزار سکولوں میں میگزین بھجوایا جائے گا میگزین پڑھنے سے بچوں کے جنرل نالج میں اضافہ ہوگا۔