سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے لڑکی کا جعلی فیس بک اکائونٹ بنانے والے ملزم کی ضمانت خارج کر دی

جمعہ 10 فروری 2017 22:56

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے لڑکی کا جعلی فیس بک اکائونٹ بنانے والے ملزم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے لڑکی کا جعلی فیس بک اکائونٹ بنانے والے ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم فہیم الاسلام کی درخواست ضمانت پر سماعت کی. ملزم کا موقف تھا کہ ایف آئی اے لاہور سرکل نے اس کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔ لہذا اس کی ضمانت منظور کی جائے سرکاری وکیل نے بتایاکہ ملزم پر لڑکی کی جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر دھمکیاں دینا ثابت ہوا ہے، اس کے علاوہ ملزم جعلی اکانٹ پر نازیبا گفتگو بھی کرتا رہالہذا ملزم کسی رعایت کا حقدار نہیں، اس کی ضمانت مسترد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :