سنٹرل جیل میں بند عمر قید کا قیدی سول ہسپتال میں دم ٹوڑ گیا

جمعہ 10 فروری 2017 23:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) سنٹرل جیل میں بند عمر قید کا قیدی سول ہسپتال میں دم ٹوڑ گیا تفصیل کے مطابق تھا نہ بلوچنی کے علاقعہ کا رہا ئشی محمد وقار جو حدود کیس میں سنٹرل جیل میں عمر قید کی سزا بگھت رہا تھا گز شتہ رات اچانک طبیت خراب ہو نے پر جیل انظا میہ نے سول ہسپتال کی قیدی وارڈ میں داخل کروایا جس دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثا بت ہوا سنٹرل جیل انتظا میہ نے جاں بحق ہو نے والے قیدی محمد وقار کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کو اطلاع کر دی۔

متعلقہ عنوان :