مولانا فضل الرحمن کا ہسپتال جاکر زیر علاج جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کی عیادت

حافظ حسین کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ، حالت خطرے سے باہر ہے ، ڈائیلسز پابندی سے ہوتا رہے گا ، ڈاکٹرز کی بریفنگ

جمعہ 10 فروری 2017 23:17

مولانا فضل الرحمن کا ہسپتال جاکر زیر علاج جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری اطلاعات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے جمعہ کوکراچی آمد کے بعد ایس آئی یو ٹی جاکر زیر علاج جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کی عیادت کی اور کچھ دیر ان کے ساتھ رہے،اس موقع پر پروفیسر ادین حسن رضوی کے متعدد خاص پروفیسر ڈاکٹر انور نقوی ،ڈاکٹر اعجاز صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان ،سید حماد اللہ شاہ ،مولانا محمد غیاث ،صاحبزادہ حافظ منیر احمد ،صاحبزادہ ظفر احمد اور دیگر رہنماء موجود تھے،سنئیر ترین ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو حافظ حسین احمد کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ حافظ صاحب پہلے سے بہت بہتر ہیں البتہ ڈائیلسز پابندی ہوتا رہے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ حافظ صاحب جس کنڈیشن میں داخل ہوئے تھے ،ڈاکٹر ادیب حسن رضوی کو پوری ٹیم سمیت سخت تشویش تھی ،مگر اللہ کا کرم واحسان ہے کہ اب بہت تیزی سے ریکارڈ رکوی ہورہی ہے ،مولانا فضل الرحمن نے ڈاکٹر ادیب حسن رضوی اور ان پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے سے ملک بھر کے ہزاروں افراد کا بلا تفریق اور مفت جو علاج ہورہا ہے ،اس پورے ایشیا میں مثال شامل نہیں ملتی خاص کر ملک بھر کے غریب اور بے سہارا لوگوں کو معیار علاج پوری انشانیت کی خدمت ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے مخلص خدا ترد ڈاکٹر ز اور ماہانہ اداروں کے کردار سے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے جہاں ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر پروفیسر ادیب حسن رضوی کی نگرانی میں انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے جذبے سے سر شار قبل قدر رجال کار پیدا کئیے ہیں وہاں مفت معیاری علاج معالجہ اس ادارے کی پہچان ہے،انہوں نے حافظ حسین احمد سمیت دیگر مریضوں کے لئے جلد صحت یابی اور ادارہ ایس آئی یو کی ترقی اور پوری ٹیم کے لئے استقامت اور دونوں جہانوں کی کامیابی کی دعا کی،بعد ازاں حافظ حسین احمد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا ،قبل ازیں ایس آئی یو ٹی پہنچنے پر پروفیسر انور نقوی اور سنئیر ڈاکٹرز کی پوری ٹیم نے مولانا فضل الرحمن کا شانداز استقبال کیا اور ان کی ملکی قومی اور عالمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :