ژوب ،تیز رفتار تریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق،14 سالہ بچے نے خود کشی کر لی

جمعہ 10 فروری 2017 23:35

ژوب۔10فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) ژوب کے علاقے میں دومختلف واقعات میں دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ پانی تقسیم کے علاقے میں تیز رفتار تریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ حفیظ اللہ ولد رحمت اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے کارروائی کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ ناصر آباد کے علاقے میں 14 سالہ بچے نے والدین کی ڈانت ڈپت پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :