فرانسیسی پولیس کی کارروائی، لڑکی سمیت چار مشتبہ دہشتگرد گرفتار

جنگجو فرانس میں دہشتگردی کی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے، استغاثہ

ہفتہ 11 فروری 2017 12:22

فرانسیسی پولیس کی کارروائی، لڑکی سمیت چار مشتبہ دہشتگرد گرفتار
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) فرانسیسی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سولہ سالہ لڑکی سمیت چار مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس کے پروسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ یہ کاروائی جنوبی شہر مونپیلیے میں کی گئی ہے جس کے دوران 16سالہ لڑکی سمیت 4 مبینہ جنگجووں کو گرفتار کیا گیا۔ دیگر ملزمان کی عمریں 33 اور 26 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ جنگجو فرانس میں دہشتگردی کی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے، اور ملزمان کے قبضہ سے 70 گرام انتہائی دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :