شاہ رخ خان اور عامر خان کی 25سال میں ایک سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 فروری 2017 12:02

شاہ رخ خان اور عامر خان کی 25سال میں ایک سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2017ء) :بالی وڈ کے تین خانوں نے اپنے ادوار میں مداحوں کے دلوں میں خوب راج کیا ہے ۔ یہی نہیں ان تینوں خانوں ، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان، کو آج بھی ان کے مداح بے حد چاہتے اور پسند کرتے ہیں۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان کو اکثر و بیشتر ہی پارٹیز میں شرکت کرنے اوردوستوں کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا جاتا ہے لیکن عامر خان شاز و نادر ہی ایسی تقریبات میں نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بالی وڈ کے کنگ خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر خان کے ساتھ اپنی پہلی سیلفی پوسٹ کی اور لکھا کہ ہم ایک دوسرے کو گذشتہ  سال سے 25 سال سے جانتے ہیں۔ اور یہ پہلی تصویر ہے جو ہم نے ایک ساتھ لی ہے۔ دونوں خان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :