امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں کمی

ہفتہ 11 فروری 2017 13:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈکی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں بالترتیب 31 پیسے اور 9 پیسے کی کمی رونمائ ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے پر بند ہوئی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.92 روپے سے کم ہو کر 112.61 روپے اور قیمت خرید 110.25 روپے سے کم ہو کر 109.95 روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 132.22 روپے سے کم ہو کر 132.13 روپے اور قیمت خرید 129.08 روپے سے کم ہو کر 129 روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :