2016 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران فرانس میں روزگار کے 62200 غیر زرعی نئے مواقع

ہفتہ 11 فروری 2017 13:25

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) فرانس میں 2016 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران روزگار کے 62200 غیر زرعی مواقع پیدا ہوئے جو کہ 2007 ء کی پہلی سہ ماہی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2016 ء میں روزگار کے 62200 نئے غیر زرعی مواقع پیدا ہوئے جو کہ 2007 ء کی پہلی سہ ماہی کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے جب روزگار کے 1,30,300 نئے مواقع پیدا ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016 ء کے دوران مجموعی طور پر روزگار کے 1,91,700 نئے مواقع پیدا ہوئے۔

متعلقہ عنوان :