Live Updates

پانامہ والے روتے رہیں گے نواز شریف فیتے کاٹتے رہیں گے ‘ عمران خان نے پانامہ پر سیاست اور جھوٹی اننگز شروع کی ‘ قوم پی ٹی آئی کی نااہل قیادت کا احتساب کرے گی‘ بلوچستان میں نوا زشریف نے کاغذی کارروائی کو ترقی میں بدل دیا‘ مخالفین کو ان کی زبان میںجواب دینے کا وقت آ گیا ہے ‘ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانا چاہیے ‘چوہدری شیر علی نے ملزموں کے بیانات پر بات کی تھی پتہ نہیں رانا ثناء اللہ نے کن ایجنسیوں کی بات کی‘ رانا ثنا اللہ ایجنسیوں ا ور میرے والد پر تہمت نہ لگائیں‘ شاہ محمود قریشی پاکستان کا سب سے بڑا مسکین ہے‘ پی ٹی آئی میں ہمت ہے تو سندھ میں جلسہ کر کے دکھائے،وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 11 فروری 2017 15:31

پانامہ والے روتے رہیں گے نواز شریف فیتے کاٹتے رہیں گے ‘ عمران خان نے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانامہ والے روتے رہیں گے نواز شریف فیتے کاٹتے رہیں گے ‘ عمران خان نے پانامہ پر سیاست اور جھوٹی اننگز شروع کی ‘ قوم پی ٹی آئی کی نااہل قیادت کا احتساب کرے گی‘ بلوچستان میں نوا زشریف نے کاغذی کارروائی کو ترقی میں بدل دیا‘ مخالفین کو ان کی زبان میںجواب دینے کا وقت آ گیا ہے ‘ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانا چاہیے ‘چوہدری شیر علی نے ملزموں کے بیانات پر بات کی تھی پتہ نہیں رانا ثناء اللہ نے کن ایجنسیوں کی بات کی‘ رانا ثناء اللہ ایجنسیوں ا ور میرے والد پر تہمت نہ لگائیں‘ شاہ محمود قریشی پاکستان کا سب سے بڑا مسکین ہے‘ پی ٹی آئی میں ہمت ہے تو سندھ میں جلسہ کر کے دکھائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ عمران خان کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔ عمران خان نے پانامہ پر سیاست اور جھوٹی اننگز شروع کی ۔ پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں کوئی ثبوت نہیں لا سکے۔ قوم پی ٹی آئی کی نااہل قیادت کا احتساب کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ والے روتے رہیں گے اور نواز شریف فیتے کاٹتے رہیں گے۔

وزیر اعظم کو ر ڈرائیو کھیلنے پر گھاس اڑا دیتے ہیں۔ بلوچستان میں نوا زشریف نے کاغذی کارروائی کو ترقی میں بدل دیا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان چور اور نواز شریف کسان کا بیٹا ہے۔ مخالفین کو ان کی زبان میں جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شیر علی نے ملزموں کے بیانات پر بات کی تھی پتہ نہیں رانا ثناء اللہ نے کن ایجنسیوں کی بات کی۔ رانا ثناء اللہ ایجنسیوں ا ور میرے والد پر تہمت نہ لگائیں۔ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو مثال بنانا چاہیے۔ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسکین شاہ محمود قریشی ہے ہم نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ پی ٹی آئی میں ہمت ہے تو سندھ میں جلسہ کر کے دکھائے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات