2016 ء میں فرانس غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہا

ہفتہ 11 فروری 2017 16:26

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) دہشتگر حملوں کے باوجود 2016 ء میں فرانس غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہا۔فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ارالٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2016 ء کے دوران ملک میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد 82.5-83 ملین افراد رہی جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 2015 ء کے دوران 85 ملین غیر ملکی سیاحوں نے فرانس کا سفر کیا، 2016 ء دہشتگرد حملوں کے باعث سیاحوں کی تعداد میں کچھ کمی ضرور ہوئی تاہم ملک دنیا بھر میں پھر بھی پہلے نمبر پر رہا۔یاد رہے کہ فرانس نے ملک میں بیرونی سیاحوں کی تعداد 2020 ء تک 100 ملین سے زیادہ کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جس کیلیے اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :