ساہیوال میں ٹارگٹ کلنگ کے ملزموں کو گرفتار کیا جائے ، مقررین کا مطالبہ

ہفتہ 11 فروری 2017 17:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) امام بارگاہ قیصر بتول عید گاہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مولانا محمد حسن معصومی نے کی ریلی مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد جوگی چوک میں ایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا محمد حسن معصومی اورمولانا غلام حسین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دو مذہبی لیڈروں صحافی خالد بٹ اور ڈاکٹر قاسم علی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور حکومت مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرے اور ساہیوال میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکیں اور ساہیوال کے سیکورٹی اداروں کو فعال بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :