پی آئی اے اور پاکستان اٹیل مل کی نجکاری نہ ہونے کی ذمہ داراپوزیشن ہے، ہارون اختر خان

، ہم ٹیکس چوروں پرچھاپے مارتے ہیںتو شہرامڈ آتا ہے،دنیا بھر میں تمام دو نمبر اکائونٹس اورجائیدادیںضبط کرلی جاتی ہیں،منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات نہ کرتے تو پاکستان بلیک لسٹ ہوجاتا، وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو

ہفتہ 11 فروری 2017 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیوہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور پاکستان اٹیل مل کی نجکاری نہ ہونے کی ذمہ داراپوزیشن ہے، ہم ٹیکس چوروں پرچھاپے مارتے ہیںتو شہرامڈ آتا ہے،دنیا بھر میں تمام دو نمبر اکائونٹس اورجائیدادیںضبط کرلی جاتی ہیں،منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات نہ کرتے تو پاکستان بلیک لسٹ ہوجاتا۔

گذشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں اور صنعتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ستمبر 2018 تک تمام بینک اکائونٹس کی معلومات کے تبادلے کیلئی105ممالک سے معاہدے کر لئے جائیں گے جس کے بعد بے نامی اکائونٹس سمیت چھپے ہوئے اکائونٹس سامنے لائے جا سکے گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیکس ٹو جی ڈی پی بدستور12.5فیصد ہے،طویل مدتی فنانسنگ کیلئے فنڈزکے مسائل ہیں جنہیں حل کرینگے،ہم ملک کے 10بڑے شہروں الیکٹرانک مہم چلائیں گے تاکہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں،عنقریب ٹیکس پیئرزکسی بھی بینک کے ذریعہ ٹیکس جمع کراسکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جی ڈی پی گروتھ پربھرپورتوجہ دے رہی ہے،آج سی5سال پہلے یہ شرح کہاں تھی اور آج5.75فیصد ہے، ایف بی آر میں نچلی سطح پر کرپشن ہے، اپوزیشن جو مرضی کہے،عالمی ادارے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ کو مثبت قرار دے رہے ہیں جو ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے