اے پی سی کے مطابق مغربی روٹ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے،آفتاب شیرپائو

آئندہ الیکشن سے پہلے فاٹا کوخیبر پختونخوا کا حصہ بنایا جائے،پاک افغان اچھے تعلقات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،برسی تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 فروری 2017 20:04

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پائو نے کہا ہے کہ اے پی سی کے مطابق مغربی روٹ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے،آئندہ الیکشن سے پہلے فاٹا کوخیبر پختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔پاک افغان اچھے تعلقات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

چارسدہ کے علاقے شیر پائو میں سابق گورنرحیات محمد خان شیرپاؤ کی برسی کے حوالے سے جلسے سے خطاب میں آفتاب احمد شیرپائو کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق سی پیک کو مکمل کیا جائے،مغربی روٹ کو تمام سہولیات کے ساتھ مکمل کیا جائے،اس موقع پر مختلف قرار دادیں بھی منظور کی گئیں جن میں کہا گیا کہ فاٹا کو 2018کے انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا کا حصہ بنایا جائے،فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے ساتھ خیبرپختونخوا کا حصہ بنایا جائے،ملک میں جلد ازجلد صحیح اور شفاف مردم شماری کرائی جائے،این ایف سی ایوارڈ کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے،مرکز وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے،وفاقی حکومت نتیجہ خیز اقدامات اٹھا کرغریب عوام کو بھی پورا ریلیف دے،پاک افغان حکومتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے فی الفوراقدامات اٹھائے جائیں،جلسے سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :