لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ہفتہ 11 فروری 2017 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ کا فائنل آج دوپہر بروز اتوار 12 فروری کو سوا تین بجے ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس اور آرمی کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل 1.45 پر ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اعظم حیات نون کے مطابق ہائی گول سیزن کے پہلے 12 گول کا فائنل کافی دلچسپ ثابت ہوگا۔

فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں انتہائی مضبوط اور بہتر ہیں۔ لاہور پولو کلب میں زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد فائنل دیکھنے ضرور آئے گی۔ انہوں نے فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی فیصل بینک لاہور کے کوآپریٹ ہیڈ علی وقار ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، میر شعیب احمد، راجہ سمیع اور خوان کروز لوساڈا جبکہ آرمی کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، میجر عمر منہاس، میجر جنرل اسفند یار پٹوڈی اور مینول ٹوکولینو شامل ہیں۔

سب سڈری فائنل کھیلنے والی ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں میر حذیفہ احمد، راجہ تیمور ندیم، بلال حئی اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں محمد عامر صوفی، محمد حارث صوفی، احمد علی ٹوانہ اور اینڈرس کراسپو شامل ہیں۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :