سانگھڑ ، سوئی گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے گھر کے اندر کمپریسر کا دھماکا ،ایک خاتون شدید زخمی

ہفتہ 11 فروری 2017 20:41

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) سانگھڑ شہر میں سوئی گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے گھر کے اندر کمپریسر کا دھماکا، ایک خاتون شدید زخمی حیدرآباد ایمرجنسی میں داخل تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سردی کے شروع ہوتے ہی سانگھڑ شہر کی گھریلو صارفین کے سوئی گیس پریشر جان بوجھ کر کم کردیاجاتا ہے اور گھریلو صارفین کو سپلائی ہونے والی سوئی گیس کو کمرشل صارفین کو بھاری رشوت لے کرسی این جی اسٹیشن ، ہوٹلوں اور دیگر بطور سوئی گیس کمرشل استعمال کرنے والے صارفین کو مکمل پریشر دیا جاتا ہے جس سے گھریلو صارفین کوسوئی گیس کے استعمال میں پریشر کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سدباب کے لیے گھریلو صارفین نے پریشر پورا کرنے کے لیے گھروں میں انتہائی خطرناک اور ناقص مٹیریل سے بھرے ہوئے کمپریسر کا استعمال کرنا شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

اسی ضمن میں ہفتہ کے روز مٹھی کھوئی محلے میں گھر میں گیس پریشر پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا کمپریسر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی ذد میںآ کر شیزا بنت رئیس الدین انصاری شدید زخمی ہوگئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال سانگھڑ لے جایا گیا لیکن وہاں پر طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والی خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ سانگھڑ کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ میری بیٹی کا 35فیصد جسم جھلس کر جل چکا ہے جو کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ سانگھڑ کی نا اہل اور کرپٹ انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے ۔ میری اعلی حکام سے گذارش ہے کہ خدارا اس واقعے کا نوٹس لیں تاکہ آئیندہ سوئی گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے کسی اور گھر کی بیٹی کی زندگی دائو پر نہ لگے ۔#

متعلقہ عنوان :