پاک فضائیہ کو اعتماد ہے کہ پی اے ایف کالج سر گودھا کے طلباء جری بہادر بن کر مادروطن کو فضائی نگہبانی کا مقدس فریضہ سر انجام دیں گے

وائس چیف آف ائیر سٹاف ایئر ما رشل اسد لودھی کا پی اے ایف کالج سر گودھا میں فائونڈرز ڈے کی تقر یب سے خطاب

ہفتہ 11 فروری 2017 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) پی اے ایف کالج سر گودھا میں فائونڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقا د ہوا۔ وائس چیف آف دی ائیر سٹاف پاکستان ائیر فور س ایئر ما رشل اسد لودھی جو کہ خود بھی اسی عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر نوجوان طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ِ خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ کو آپ پر اعتماد ہے کہ آپ کل کو جری بہادر بن کر اپنے مادروطن کو فضائی نگہبانی کا مقدس فریضہ سر انجام دیں گے اس کے ساتھ ساتھ آپ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح قوم کی تعمیر میں حصہ ڈالیں گے۔

ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور ہمارے دشمن ہماری کمزوریوں پہ نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ اس کا جواب صرف یہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

(جاری ہے)

ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ)قاسم مسعود خان ، پرنسپل پی اے ایف کالج سر گودھا نے اسکول کی سالانہ رپو رٹ پیش کی جس کے بعد مہمان خصو صی نے بہترین کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہا ئو سسز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

تعلیمی میدان میں مجمو عی بہتر ین کا ر کر دگی پر محمد احسن، محمد طفیل اور دانیال بٹ کو مشترکہ طور پر اکیڈمک کلر سے نوازا گیا ۔ جبکہ محمد طلحہ مظہر سالِ رواں کے بہترین کھلا ڑی قر ار پا ئے ۔ سپورٹس کی چیگ ول شیلڈ علائوالدین ہائوس نے جیتی۔ غیر نصابی سر گرمیوں میں اول آنے پر جنرل سروس ٹریننگ کپ ، منیرہائوس نے جیتا۔ جبکہ تعلیمی میدان میں چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی صفی ہائوس نے جیتی ۔

اس سا ل کا چیمپئین ہا ئو س بننے صفی ہائوس نے قائداعظم ٹر افی حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی شو پیش کیا۔ کالج نے شاندار ’’ ایرو ما ڈلنگ شو‘‘ بھی پیش کیا ۔ نو جو ان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑا ئے۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ اساتذہ ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :