بین الاقوامی برادری معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے،فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق

ہفتہ 11 فروری 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) فرانس میں پاکستانی سفار تخانے میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا۔ اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتخانے کے عہدیداران،پاکستا نی اور کشمیر کمیونٹی کے ارکان،فرانسیسی پارلیمنٹیرین اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

فرانس سے یہاں موصول ہونے والے پیغام کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کیلئے ان کے ساتھ یک جہتی ، ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کے اعادہ کیلئے کشیمر ڈے منایا جا رہا ہے جس کی قرارداد اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں شامل ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی کئی دہائیوں سے جاری ظلم و بربریت کا نوٹس لے جس میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار کرے گی۔ فرانس کی قومی اسمبلی میں فرانسیسی پارلیمنٹیرین اور فرانس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے صدر، فرائنکویس پاپونی نے کہا ہے کہ قرارداد کشمیر مسئلہ کے حل کیلئے جنوبی ایشیا میں خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :