پاکستان کے گارمنٹس اور ٹیکسٹائلز کی مصنوعات تیار وبرآمد کرنے والے 35 اداروں کی فرانس کے شہر پیرس میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش ’’ٹیکس ورلڈ‘‘ میں شرکت

اتوار 12 فروری 2017 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) پاکستان کے گارمینٹس اور ٹیکسٹائلز کی مصنوعات تیار وبرآمد کرنے والے 35 اداروں نے فرانس کے شہرپیرس میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش ’’ٹیکس ورلڈ‘‘ میں شرکت کی ہے اور عالمی خریداروں کے سامنے اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) نے نمائش میں پاکستانی پویلین قائم کیا تھا۔ عالمی تجارتی میلے میں دنیا بھر سے 996 کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ تین روزہ عالمی میلے میں 100 سے زائد ممالک کے 13 ہزار سے زائد وفود نے بھی شرکت کی ہے۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت سے شعبہ کی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :