شاہ رخ اور عامر خان کی سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہم ایک دوسرے کو 25 سالوں سے جانتے ہیں لیکن یہ ہماری ایک ساتھ پہلی تصویر ہے، شاہ رخ خان

اتوار 12 فروری 2017 12:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور عامر خان کے فلم نگری میں 25 سال گزر گئے ہیں اور ماضی میں دونوں اداکاروں میں سخت مخالفت بھی رہی ہے جب کہ اب طویل عرصے سے دونوں اسٹارز آپس میں اچھے دوست بھی ہیں جس کے باوجود ان کی کوئی ایک ساتھ تصویر نہیں تھی لیکن دبئی میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب نے دونوں اسٹارز کو ساتھ تصویر لینے کا موقع دے دیا۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دوست اور ساتھی اداکار عامر خان کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے نوٹ لکھا ہے کہ ’’ہم ایک دوسرے کو 25 سالوں سے جانتے ہیں لیکن یہ ہماری ایک ساتھ پہلی تصویر ہے اور یہ بہترین شام تھی۔دوسری جانب دونوں اسٹارز کی ایک ساتھ پہلی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے بھی دونوں اسٹارز کی 25 سالوں میں پہلی سیلفی کوبے حد پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :