نیٹو اتحاد کے لیے مزید فنڈز کا امریکی مطالبہ جائز ہے، جرمنی

روس و خود مختار ممالک کی سرحدوں کا احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے،وزیردفاع

اتوار 12 فروری 2017 12:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) جرمن وزیرِ دفاع اٴْرزٴْلا فون ڈیر لائن نے کہا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے لیے مزید فنڈز کا امریکی مطالبہ جائز ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیرِ دفاع نے یہ بات اپنے امریکی ہم منصب جیمز ماٹیس سے ملاقات کے بعد کہی۔ گزشتہ روز امریکی وزیرِ دفاع کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو اٴْرزٴْلا فون ڈئیر لائن نے مثبت قرار دیا۔

اٴْنہوں نے اسٹریٹیجیک مکالمت میں وسعت پیدا کرنے کی امریکی وزیر دفاع کی تجویز کو بھی اہم قرار دیا۔فون ڈئیر لائن کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت ، جو دفاع کی مد میں نیٹو کے اقتصادی پیداوار کے دو فیصد سے کم خرچ کرتی ہے، اس بات کو سمجھتی ہے کہ اس رقم میں اضافے کی ضرورت ہے۔ فان ڈیئر لائن نے یہ بھی کہا کہ اگر عالمی تنازعات پر قابو پانے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا ہے تو پھر مغربی دفاعی اتحاد کی ضروریات کے لیے فنڈ میں اضافے کا امریکی مطالبہ درست ہے۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر دفاع کے مطابق عالمی تنازعات سے مراد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ہے۔فون ڈیر لائن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اٴْنہوں نے امریکی وزیرِ دفاع کی دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کو وسعت دینے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ فون ڈیرلائن کے مطابق جیمز ماٹیس نے نیٹو کے ساتھ اپنی واضح اور گہری وابستگی کا اعادہ بھی کیا۔ جرمن وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ اٴْن کے امریکی ہم منصب نے شام میں جنگ سمیت بہت سے عالمی مسائل پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے مطابق شام میں جنگ کا مسئلہ روس کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا تاہم ماسکو حکومت کو خود مختار ممالک کی سرحدوں کا احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :