اسلام آباد ایئرپورٹ سے بڑی تعداد میں سونا اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام

دبئی سے آنے والے مسافرکے ہینڈ بیگ سے 62 آئی فونز اور 5 ٹیبلٹس برآمد کیے گئے

اتوار 12 فروری 2017 12:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، ہیروئن اور موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا کر 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر ندیم اختر کے قبضے سے 35 تولے سونے کے بسکٹ برآمد کر لئے، ملزم سونا اپنی جیکٹ میں چھپا کر دبئی اسمگل کر رہا تھا جسے حراست میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اے ایس ایف کی جانب سے دوسری کارروائی کے دوران یوگنڈا جانے والی پرواز کے مسافر امین کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے، مسافرکا تعلق پشاور سے ہے جو ویل چیئر پر تھا۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی تیسری کارروائی میں دبئی سے آنے والے مسافرکے ہینڈ بیگ سے 62 آئی فونز اور 5 ٹیبلٹس برآمد کیے گئے، ملزم ریڈ چینل کے ذریعے ہینڈ بیگ لاؤنج سے باہرلے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے دھر لیا گیا۔

ڈی سی کسٹم کا کہنا ہے کہ ریڈ چینل پر پکڑنے جانے پر ملزم نے ہینڈ بیگ کی ملکیت ہی تسلیم نہ کی جس کے بعد ہینڈ بیگ پر لگے ایئر لائن ٹیگ سے ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتارکیا گیا۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی ساہیوال کا رہائشی نعیم قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 سے ڈھائی کلو گرام ہیروئن لے کر بیرون ملک جا رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :