لاہور ،اے ایس ایف کی کارروائی ، منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سرگودھا کے رہائشی نے مالٹوں کو کاٹ پر ان میں ہیروئن چھپائی،سعودی عرب لیجانے کی کوشش ، تلاشی کے دوران پکڑا گیا

اتوار 12 فروری 2017 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کی ، مالٹوں میں چھپائی ڈھائی کلو ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے رہائشی ملزم نعیم مسیح نے مالٹوں کو کاٹ کر ان میں ڈھائی کلو ہیروئن چھپائی ، تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد ہونے پر اے ایس ایف کے جوانوں نے مالٹے ضبط کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے بعد اے ایس ایف نے گرفتار ملزم نعیم مسیح اور ہیروئن کو اے این ایف کے حوالے کر دیا۔