تیج بہادر کے فیس بک پر 500 پاکستانی دوست ہیں، بھارتی سیکورٹی حکام کا دعویٰ

تیج بہادر کے فیس بک اکاونٹ کی چھان بین کی گئی تو اس کے 3 ہزار سے زائد دوستوں میں سی500سے زائد پاکستانی ہیں ، فیس بک پر تیج بہادر کے نام سے 37جعلی اکاونٹ چل رہے ہیں،بھارتی اخبار

اتوار 12 فروری 2017 12:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) بھارتی سیکورٹی حکام نے فوجیوں کو کم اور ناقص خوراک ملنے کا بھانڈا پھوڑنے والے تیج بہادر سنگھ سے متعلق نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکے فیس بک پر 500پاکستانی دوست ہیں۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کو کم اور ناقص خوراک ملنے کا بھانڈا پھوڑنے والے تیج بہادر سنگھ کے متعلق سیکیورٹی حکام نے نیا دعوی کردیا، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تیج بہادر کے فیس بک دوستوں میں سی500سے زائد پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ تیج بہادر کے فیس بک اکاونٹ کی چھان بین کی گئی تو اس کے 3 ہزار سے زائد دوستوں میں سی500سے زائد پاکستانی ہیں اور نہ جانے ان میں سے کتنے لوگوں کا تعلق پاکستانی ایجنسیوں سے ہوگا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک پر تیج بہادر کے نام سے 37جعلی اکاونٹ چل رہے ہیں۔تیج بہادر نے کنٹرول لائن پر تعیناتی کے دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں فوجی جوانوں کو دی جانی والی خوارک کے ناقص معیار کا پردہ چاک کیا گیا تھا۔تیج بہادر کی بیوی کا دعوی ہے کہ اس کے شوہر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے قید کررکھا ہے اور اسے جان کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :