مظفرآباد میں پولیس ملازمین کی مشکلات میں اضافہ

بینکوں سے دوگنا شرائط پر قرضہ لینے پر مجبور

اتوار 12 فروری 2017 13:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) آزادکشمیر کے دارلحکو مت مظفرآباد میں پولیس ملازمین کی مشکلاتوں میں اضافہ گزشتہ پانچ سالوں سے HBبند ہونے کے باجود مختلف بینکوں سے ڈبل شرائط پر قرضہ لینے پر مجبور محکمہ پولیس آزادکشمیر کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے ہونے کے باوجود ملازمین کو قرضے ملنے آسمان سے تارے توڑنے کے برابر ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق آزادکشمیر محکمہ پولیس کی جانب سے جہاں ملازمین کی ہر ماہ تنخواہ سے مختلف فنڈز کی مد میں کٹوتی کرکے یہ فنڈز محکمہ پولیس کی اکائونٹ میں ٹرانسفر ہوجاتے ہیں جو کہ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کے اختیار میں ہوتے ہیں جبکہ گزشتہ پانچ سالوں سے HBبند ہونے کی وجہ سے محکمہ پولیس کے اہلکاروں نے مختلف مشکلات کے سامنے سے گزرنا پڑرہا ہے جس میں گھروں کی تعمیر ، بچوں کی شادیاں یا فوتگی سمیت دیگر امور پر بجائے محکمہ پولیس کے ویلفیئر فنڈ زسے قرضہ لینے کے بجائے مختلف بینکوں سے بھاری شرائط پر قرضہ لینے پر مجبور ہیں جو سود کے ساتھ وصول کرتے ہیں جبکہ اس سے ملازمین کی پریشانیوں میں کمی ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہوجاتا ہے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر بشیر میمن محکمہ پولیس کے ملازمین کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے ملازمین کو ویلفیئر فنڈز سے قرضے کی آسان شرائط پر ترسیل جاری کریں تاکہ ملازمین مایوسی کا شکار نہ ہو اور اپنی ضروریات کو محکمہ پولیس کے فنڈ ز سے پورا کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :