مظفر آباد:پولیس اہلکاروں کو قیدی الائونس دیئے جانے کاانکشاف

تھانوں میں ملازمین اور حوالاتیوں کیلئے کھانا ہے نہ ہی رہائش کا انتظام

اتوار 12 فروری 2017 13:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) حکومت آزادکشمیر کی بے بسی محکمہ پولیس کی نااہلی تھانوں میں ملازمین اور حوالاتیوں کے لئے نہ کھانا نہ رہائش ، نہ پولیس ملازمین کو قیدی الائونس دیا جاتا ہے جس کے باعث مختلف تھانوں میں قید حوالاتی یا تو بھوکے رہتے ہیں یا پھر حوالات میں بند قیدیوں کے ساتھ کھان کھانے پر مجبور ہیں حکومت آزادکشمیر محکمہ پولیس آزادکشمیر تھانوں جیلوں سمیت دیگر چوکیوں پر باقاعدہ زکوٰة یا دیگر محکمہ جات سے فنڈز فراہم کریں جس میں مختلف تھانوں میں قید مختلف نوعیت کے قیدی جن سے ملاقات پر پابندی یا ان کے ورثاء کی عدم توجہ کے باعث قید رہتے ہیں ان کو سینکڑوں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی بڑی وجہ تھانوں میں بروقت کھانا نہ ملنا سردیوں میں نہ بستر نہ معقول انتظام جس کے باعث ٹھنڈے فرش کے باعث قیدیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ محکمہ پولیس یا حکومتی اراکین باقاعدہ تھانوں چوکیوں ، حوالاتوں میں معقول انتظامات کری ان تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لئے بھی کھانے پینے سمیت رہائش کا بند و بست کیا جائے تاکہ وہ قیدیوں کو بھی بہتر سہولت فراہم کرسکے جبکہ محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو مختلف فنڈز کی مد میں امدا د کی جانی چاہئے جس سے و ہ اپنی تنخواہ کی رقم بجائے ان کامو ں میں خرچ کرنے کے اپنے بال بچوں کی پرورش کے لئے استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :