داعش کو رواں برس عراق سے باہر نکلا دیا جائے گا، برطانوی وزیر دفاع

اتوار 12 فروری 2017 13:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فلِن نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ رواں برس کے دوران عراقی افواج جہادی تنظیم داعش کو اپنے ملک سے باہر دھکیلنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار خودمختار کردستان کے مرکزی شہر اربیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب عراقی فوج ان دنوں اپنے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل میں جہادیوں کو پسپا کرنے کے عسکری آپریشن میں مصروف ہے۔ گزشتہ برس سولہ اکتوبر سے موصل کی بازیابی کی مہم میں ملکی فوج نے مشرقی موصل کے سارے علاقے کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ عراقی فوج کو اب مغربی موصل کے قدیمی حصے کے گنجان آباد علاقے کی پیچیدہ جنگ کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :