آسٹریلیا، جنگلاتی جھاڑیوں میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی،مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

اتوار 12 فروری 2017 14:40

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) آسڑیلیا میں جنگلاتی علاقوں کی جھاڑیوں میں لگی ہوئی آگ نے مزید شدت اختیا رکرلی جس پر مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے نیو ساتھ ویلز ریاست کے جنگلاتی علاقوں کی جھاڑیوں میں لگی ہوئی آگ کی شدت کے تناظر میں مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی محکمہ فائربریگیڈ کے سربراہ نے بتایا کہ یہ آگ کئی سو ایکڑ علاقے میں پھیل چکی ہے۔ آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے قریبی بستیوں پر گہری چادر تان رکھی ہے جس سے نظام تنفس کے عوارض کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ موسمی حدت اور تیز ہوا بھی ان جھاڑیوں میں لگی ہوئی آگ کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ اِس آگ کی وجہ سے کئی مکانات کے جلنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ آسٹریلیا میں جنگلاتی جھاڑیوں کی سب سے شدید آگ 2009 میں لگی تھی اور اس کی لپیٹ میں آ کر 173 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :