شارجہ میں ایک ڈیزل ٹینک سے 3 بھارتی باشندوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں

اتوار 12 فروری 2017 14:50

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) شارجہ میں ایک ڈیزل ٹینک سے 3 بھارتی باشندوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ لاشیں شارجہ کے السجاء نامی علاقہ سے ملی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کو ڈیزل ذخیرہ کرنے والے ٹینک میں لاشوں کی موجود گی کی اطلاع ملی جس کے بعد فرنزک ماہرین کی ٹیم اور ایمبولینسیں بھیج دی گئیں ۔ ٹیم نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیں تاکہ ہلاکتوں کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے پولیس نے ان ہلاکتوں بارے تحقیقت شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :