Live Updates

پنجاب میں فتح کے خواب دیکھنے والے خیر منائیں ،آئندہ انتخابات میں ان سے خیبرپختونخواہ بھی چھین لیں گے‘ رانا ثناء اللہ

پنجاب میں تحریک انصاف کا انجام بھی پیپلزپارٹی جیسا ہوگا،عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں جلد قانون کی گرفت میںہوں گی

اتوار 12 فروری 2017 15:10

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں فتح کے خواب دیکھنے والے خیر منائیں کیونکہ آئندہ انتخابات میں ان سے خیبرپختونخواہ بھی چھین لیں گے، سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا نام نہیں ، پنجاب میں تحریک انصاف کا انجام بھی پیپلزپارٹی جیسا ہوگا،عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں جلد قانون کی گرفت میںہوں گی ، پی ٹی آئی چیئرمین پانامہ لیکس پر عدالتوں کودھمکانے کی بجائے فیصلے کا انتظا ر کریں ۔

انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے الیکشن کمیشن میں اپنی نااہلی کا فیصلہ کریں ، بعد میں پانامہ لیکس کی بات کریں ، پنجاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف کا انجام پیپلزپارٹی جیسا ہوگا،سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا نام نہیں ، عوام الزام تراشی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں ، انتخابات 2018ء میں ہیں لیکن عمران خان اور ان کی جماعت پر ابھی سے انتخابی بخار سوار ہے،پنجاب میں فتح کے خواب دیکھنے والے خیبر پختونخوا ہ میں خیر منائیں کیونکہ ہم ان کو خیبرپختونخواہ بھی چھین لیں گے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سال 2017ء انتخابی وعدوں کی تکمیل کا سال ہے ، دسمبر 2017ء تک لو ڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا،ہم باتو ں نہیں بلکہ اپنی کارکر دگی کی بنیاد پر میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کے احتساب کی بات کر تے ہیں لیکن ان کے دائیں بائیں خود لینڈ مافیا اور شوگر مافیا کے سرغنہ کھڑے ہیں ، ان کو اپنے گریبان میںجھانکنا چاہیے ، عمران خان کہ دونوں اے ٹی ایم مشینیں جلد قانون کی گرفت میں ہوں گی ، عمران خان پانامہ لیکس پر عدالتوں کودھمکانے کی بجائے عدالتی فیصلے کاانتظار کریں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات